اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، اس واقعہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جوکہ ناقابلِ فراموش ہیں، ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ میجر جنرل مظہر شاہین نے حالیہ دھماکے کے بعد کرم ایجنسی کے دورے کے موقع پر کہا کہ ملک دشمن عناصر موجودہ حالات کو فرقہ ورانہ رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ واقعے کی ہر زاوئے سے تحقیقات کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات کرم ایجنسی کے اہلِ سنت و اہلِ تشیع کے عمائدین کے متفرقہ جرگے سے خطاب میں کہی۔آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ میجر جنرل مظہر شاہین نے گذشتہ روز کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعزیت کیلئے کرم ایجنسی کا دورہ کیا اور غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، اس واقعہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جوکہ ناقابلِ فراموش ہیں، ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ آئی جی ایف سی نے اہل تشیع اور اہل سنت کے جرگے سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور دہشت گرد اب بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے مجرمین کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر موجودہ حالات کو فرقہ وارانہ تاثر دے رہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔ اس واقع کی مکمل اور ہر زاویہ سے تحقیقات کئے جائینگے اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ میجر جنرل مظہرشاہین نے شہداء کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲